کاروباری افراد وزیراعظم پاکستان کے کنسٹرکشن پیکج سے فائدہ اٹھائیں: ڈپٹی کمشنر

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کاروباری افراد وزیراعظم پاکستان کے کنسٹرکشن پیکج سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، حکومت نے ایسے پراجیکٹس کی منظوری کیلیے جامع نظام بنا دیا، ڈپٹی کمشنر آفس میں ون ونڈو سنٹر قائم کیا گیا ہے، کوئی اہلکار جان بوجھ کر تاخیر پر جوابدہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر چیمبر ثوبان ظہیر بٹ نے صدارت کی، سابق صدور اور ممبران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ کنسٹرکشن سیکٹر میں انوسٹمنٹ سے بزنس ایکٹیویٹی جنریٹ ہوگی،ہاوسنگ، کمرشل سمیت ہر قسم کے نقشہ جات کے لیے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے اگر کوئی اہلکار اپنے پاس فائل روکے گا تو اسے جواب دینا ہو گا. انہوں نے گجرات کی ترقی کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایوان ایک پروگریسو ادارہ ہے، کاروباری افراد شہر کی بہتری، ہیلتھ سیکٹر سمیت مختلف شعبہ جات میں قابل تحسین خدمات سرانجام دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو کے قیام کے لئے رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا انڈسٹریل اسٹیٹ ون کے مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا اسی طرح صنعتی نمائش کے انعقاد کے لئیے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی. انہوں نے کہا کہ گجرات کے سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ہیں، میگا سیوریج سکیم پر کام جاری ہے نیز ڈسپوزل اسٹیشنوں پر موٹروں کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ چیمبر ممبران، اوورسیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس کے لیے ٹائم لائن مقرر کی جائے گی جبکہ مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس برانچ قائم کی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ کچہری چوک میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی، شادمان میں صنعت کار کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او گجرات سے رابطہ میں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں