ڈپٹی کمشنر کا جلالپورجٹاں سہولت بازار کا دورہ سٹالز چیک کیے بازار میں تجاوزات پر اظہار برہمی کیا

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کا جلالپورجٹاں سہولت بازار اور مین بازار کا دورہ مین بازار میں بدترین تجاوزات پر اظہار برہمی،تجاوزات فوری خاتمے کی ہدایات تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ اچانک جلالپورجٹاں سہولت بازار کا دورہ کیا انچارج سہولت بازار چیف آفیسر مرزا مشرف بیگ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹال چیک کئے سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور نرخنامے چیک کئے نیز آٹے کا سٹال خصوصی طور پر چیک کر کے اسکے معیار کے بارے عام صارفین سے پوچھ گچھ کی اور تسلی بخش رپورٹ پر انہوں نے سستے سہولت بازار میں غریب عوام کو حقیقی ریلیف ملنے پر اطمینان اظہار کیا اور مرزا مشرف بیگ کو شاباش دی بعد ازاں انہوں نے مین بازار جلالپورجٹاں کا دورہ کرتے ہوئے سبزی،فروٹ اور کریانہ کی دکانوں پر آویزاں نرخنامے چیک کیے اور اشیائے خورد نوش کی خریداری کرنیوالے شہریوں سے نرخنامے کیمطابق خریداری کے بارے میں باز پرس کرتے رہے ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں پر خصوصی ریٹ لسٹ نمایاں نہ ہونے نیز مین بازار میں جگہ جگہ بدترین تجاوزات پر ڈپٹی کمشنر نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور مرزا مشرف بیگ کو تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں