ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں صفائی اور کھانے کا نظام بہتر بنا دیا گیا

منڈی بہاوالدین(بیور و چیف)وزیرآعلی پنجاب عثمان بزدار کے وڑن کو پورا کرنے اور آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل میں صفائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے کھانے کا معیار بھی محکمہ صحت کے اصولوں کے مطابق جاری ہے ڈاکٹرز روزآنہ کھانا چیک کرکے قیدیوں کو دیتے ہیں تاکہ قیدیوں کی صحت ٹھیک رہے یہ باتیں ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا شمشاد حسین نے صحافیوں کو گفتگو کے دوران بتائیں انہوں نے مزید بتایا کہ کھانے پینے کی اشیا کو سخت نگرانی میں چیکنگ کرکے اندر لایا جاتا ہے اور کھانا پکانے والے باورچیوں کو پہنچائی جاتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم قیدیوں کو صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا مہیا کرتے ہیں اورہفتہ وار کی بنیاد پر میمو بنایا جاتا ہے جسمیں سبزیوں کے علاوہ مرغی کا گوشت اورموسمی سبزی مٹر وغیرہ بھی دئیے جاتے ہیں جیل کو صاف شفاف رکھنے کیلئے چیکنگ کا نظام قائم کر رکھاہے تاکہ جیل کی ہر چیز ہماری آنکھوں کے سامنے رہے اس موقع پر ریسپشن انچارج راشد محمود اور دیگر اہلکاران جیل بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں