چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کل گجرات بار کا دورہ کرینگے

گجرات(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کل مورخہ 17 اکتوبر گجرات بار کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر گجرات بار چوہدری بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار سید عمران صغیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کو گجرات بار آمد کی خصوصی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کی اور کل مورخہ 17 اکتوبر 2020 کو گجرات بار کا دورہ کریں گے، دی گجرات ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر اور بار ہال کمپلیکس کی تعمیر کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کریں گے اور دن1:30 بجے گرینڈ مارکی ائیر پورٹ چوک میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان انٹرن شپ پروگرام کے تحت ممبران بار میں سرٹیفکیٹ اور چیک کی تقسیم کریں گے اور وکلاء کمیونٹی سمیت ضلع بھر کی جوڈیشری سے خطاب کریں گے جبکہ کرونا کی نئی لہر کے پیش نظر ماسک اور سنییٹائزر کے استعمال پر اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کیلئے آنے والے مہمانوں کو بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں