چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج گجرات بار کا دورہ کرینگے سیکورٹی ہائی الرٹ

گجرات (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان آج گجرات بار کا دورہ کریں گے،ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ضلعی انتظامیہ اور گجرات بار کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان آج مورخہ17اکتوبر 2020گجرات بار کا دورہ کریں گے اس دوران دی گجرات بار ڈسٹرکٹ کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس اور بار ہال کمپلیکس کی تعمیرات کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کریں جس کے بعددن1:30بجے گرینڈ مارکی ائیرپورٹ چوک بھمبر روڈ گجرات میں منعقدہ خصوصی /اجلاس تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان انٹر سپ پروگرام کے تحت ممبران بار میں سرٹیفکیٹ اور چیک کی تقسیم کریں گے۔جبکہ کرونا وائرس کی موجودہ پھیلتی صورت حال کے پیش نظر گجرات بار کی جانب سے ایس او اپیز پر عمل درآمداور تمام تر انتظامات کے حوالے سے خصوصی کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہے جن کی جانب سے آنے والے معزز مہمانوں کو خصوصی طور پرماسک،سنیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ کی خصوصی طور پر ہدات کی اپیل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں