چھوکر کلاں میں خونی تصادم 2 نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگے

گجرات (کرائم رپورٹر) گجرات کے علاقہ چھوکر کلاں میں خونی تصادم جس سے 2 نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگے تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود گھروں سے باہر نکلنے والے نوجوان ٹریفک حادثے کی زد میں آکر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ چھوکر کلاں میں لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے نکلنے والے نوجوان آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹکر آگے جس سے دو نوجوان مچھیانہ کے رہائشی علی عمیر اور مدثر حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دوسرے ساتھی 3 شدید زخمی ہوگئے تقوی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور تھانہ صدر لالہ موسی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی دو نوجوانوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں