چھوٹے کارخانے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار ہیں انکو سہولیات دینگے:مونس الٰہی

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی سے گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر چودھری وحید الدین، امتیاز کوثر، اشفاق احمد رضی، ملک اظہار احمد اعوان، سلطان ندیم ملہی، چودھری خرم صفدر وڑائچ، خان دلاور خان،راجہ عامر یوسف میان غلام محی الدین و دیگر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری مونس الٰہی نے چودھری وحید الدین کو گجرات چیمبر کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں بڑا اہم کردار ہے، ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ایوان میں آواز بلند کی ہے بلخصوص سمال انڈیسٹریز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات کے چھوٹے کارخانوں سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔ گجرات چیمبر ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ملکی خزانے میں جمع کروا کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چودھری وحید الدین نے چودھری مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی تاجر تنظیمیں آپ کی مشکور ہیں، چودھری برادران نے ہمیشہ کاروباری شخصیات کا ساتھ دیا ہے بلخصوص گجرات کی تعمیرو ترقی میں آپ کے خاندان کا قلیدی کردار ہے۔ چیمبر کا ہر رکن آپ کیلئے محبت کے جذبات رکھتا ہے، ملک کو جب بھی ضرور پڑی تاجر برادری اپنا مثبت رول ادا کرنے میں پیش پیش ہوگی۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں