چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے موسیٰ الٰہی کیخلاف گجرات میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد علی کی مدعیت میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماء کے گھر پر فائرنگ کرنے پر دونوں سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی سمیت 3 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی ن لیگی رہنماء کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد درج ہوا ہے۔
