چوہدری حسین الٰہی کی وفود سے ملاقاتیں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے حلقہ این اے 68کے مختلف علاقوں سے مسلم لیگی وفود کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری حسین الٰہی سے یونین کونسل جلالپور صوبتیاں، ماچھیوال، جلالپور جٹاں سے مسلم لیگی وفود نے ملاقاتیں کیں اور پاکستان مسلم لیگ کی حلقہ میں تنظیم سازی اور الیکشن کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا چوہدری حسین الٰہی سے ملاقاتیں کرنیوالوں میں مسلم لیگی راہنما و سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال،چوہدری افضل ملہی،چوہدری اسلم چنڈالہ، و سابق وائس چیئرمین حاجی مرزا ریاض، چوہدری سکندر حیات بجاڑ، سابق کونسلر چوہدری ولایت، سابق کونسلر چوہدری سرور مہر،چوہدری عبدالعزیز، چوہدری کلیم ملکی، چوہدری بدر افضل، چوہدری شہزاد خان مکیانہ، چوہدری زبیر مکیانہ سمیت دیگر شامل تھے جنہوں نے چوہدری حسین الٰہی سے اپنے اپنے علاقہ کے عمائدین اور مسلم لیگی ورکرز کی تفصیلات اور رابطہ مہم بارے گفتگو کی اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر چوہدری عبدالرحمن گجر،چوہدری ارسلان نت بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں