چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

اسلام آباد(جے ایم ڈی )وزارت داخلہ کی جانب سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چمن بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بارڈر پر کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے سات دن کھلا رہے گا اور دن میں اٹھارہ گھنٹے آپریشنل رہے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں