پی ڈی ایم جلسہ کو ناکام بنانے میں حکومتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوئے: رضوان دلدار

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے صدر، ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 31 رضوان دلدار چوہدری کی قیادت میں سٹی سیکرٹریٹ سے لالہ موسیٰ کائرہ ہاؤس کارکنوں کا قافلہ پہنچا جہاں سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کی گئی۔ کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے جھنڈے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدا ور بلاول بھٹو زرداری کے پوٹریٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔ ا س موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی عامر لطیف طور، سینئر نائب صدر صوفی عنایت مغل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہر شوکت، صدر پی وائے او شعیب پرویز، میاں مظفر نائب صدر، محمد سعید انفارمیشن سیکرٹری، خواجہ حماد اکرم، سلیمان بٹ، اظہر بٹ، طارق محمود اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی جو جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے بلاول بھٹو کے نعرے لگا رہی تھی۔ ا س موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان دلدار چوہدری نے کہا کہ حکومت کے تمام ہتھکنڈے پی ڈی ایم کے جلسہ کو ناکام کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پی ڈی ایم کے جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب سلیکٹڈ حکومت کو ہر گز برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں