پی ٹی آئی میں ضم ہونے کیلئے پرویز الہیٰ کے بڑے مطالبات

پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کےلیے چوہدری پرویزالہیٰ کے بڑے مطالبات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کا پرویز الٰہی گروپ تحریک انصاف سے اتحاد کا خواہشمند ہے اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی میں ضم ہونے کیلیے ق لیگ نے بڑے مطالبات رکھ دیے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان سے گجرات، چکوال اور گوجرانولہ ڈیوژن سے آدھی نشستیں مانگ لی ہیں۔ جس کا تحریری معاہدہ بھی کرنا ہوگا۔ اس بڑے سیاسی فائدے کے بغیر ق لیگ کسی صورت تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چلے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو پارٹی کے اندر پرویزالہیٰ کے مطالبات پر مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے پرویز الہٰی کے مطالبات تسلیم کرنے کی مخالفت کردی ہے جبکہ پرویز الہیٰ گروپ عمران خان کی واضح یقین دہانی کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں