پی ایم اے انتخابات ممبر شپ اور رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات کے انتخابات 2021-2022 کی ممبر شپ اور رجسٹریشن سال 2020-2021 کا آغاز کردیا گیا ہے۔صدر پی ایم اے ڈاکٹر سعود افضل کا پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات کی ایگزیکٹو باڈی میٹنگ میں اعلان۔رجسٹریشن اور ممبر شپ کا سلسلہ سترہ اکتوبر سے 31-10-2020 تک جاری رہے گا۔نیو ممبر شپ کے لیے ایک ہزار روپے جبکہ دو سال کے لیے ری نیول فیس دو ہزار روپے مقرر کی گی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات ڈاکٹر سعود افضل کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد عباس چوہدری جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات نے سرانجام دیے۔اجلاس میں ممبران کی باہمی مشاورت کے بعد صدر پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات ڈاکٹر سعود افضل نے پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات کے انتخابات 2021-2022 کی ممبر شپ،ری نیول اور رجسٹریشن سال 2020-2021 کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے مطابق ری نیول،رجسٹریشن اور ممبر شپ کا سلسلہ سترہ اکتوبر سے 31-10-2020 تک جاری رہے گاجس میں نیو ممبر شپ کے لیے ایک ہزار روپے جبکہ دو سال کے لیے ری نیول فیس دو ہزار روپے مقرر کی گی ہے۔اجلاس میں کرونا کے دوران پی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا گیا ساتھ ہی ساتھ کرونا کی دوسری لہر سے بچاؤ کی تدابیر پر بھی بحث کی گی۔اجلاس میں نواز شریف میڈیکل کالج کی اٹانومی کے لیے پی ایم اے کی 2014-2015 سے جاری کاوشوں کو مزید تیز کرکے پنجاب ہیلتھ منسٹراور گورنر پنجاب سے دوبارہ میٹنگ کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی ایم اے گجرات پی ایم سی،ایم ٹی آئی اور این ایل ای کے خلاف پی ایم اے پنجاب کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر آواز بلند کرتی رہے گی اور پی ایچ سی سی کے ساتھ کیے گے بائیکاٹ کو تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک پی ایم اے پنجاب کو ئی واضع پالیسی کا اعلان نہیں کرتی۔اجلاس میں پی ایم اے کی کاوشوں سے گجرات میں ایم سی پی ایس اور ڈپلومہ پروگرام کے ہونے والے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں پی ایم اے ڈسٹرکٹ گجرات اور وائی ڈی اے گجرات کی مشترکہ کاوشوں اور اقدامات کو حاضرین کے سامنے واضع کیا گیا صدر پی ایم اے گجرات ڈاکٹر سعود افضل نے جہاں سابق صدر وائی ڈی اے کو اپنا صدارتی دور مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی وہی گجرات میں وائی ڈی اے ڈسٹرکٹ گجرات کے شفاف الیکشن میں منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر جیند کو مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا اور گجرات کے ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں