پی ایس ایل 6 کے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(جے ایم ڈی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کے دوران رمیض راجہ،سکندر بخت، بازید خان، طارق سعید، ثنا میر،عروج ممتاز، جے پی ڈومنی، پومی بنگوا اور ڈیوڈ گاور کے نام شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے تمام کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور دیگر عملے کو ویزے جاری کردئیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں