پیپلزپارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا ، فواد چودھری

اسلام آباد (جے ایم ڈی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک نشست کے لئے نظام کو یرغمال بنایا۔فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے زیادہ ہوتا ہے ،ایک بار پھر اپوزیشن کو کہتا ہوں عمران خان کی تجاویز پر غور کریں ۔ووٹنگ شرح سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے ۔ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ اگر کسی کو گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو بتائے ، اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا اور اگر دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ، سب فیصلے میرٹ پر ہوں گے ۔واضح رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی ، پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم لندن نے نتائج کو مسترد کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں