پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

چیف سیکریٹری پنجاب نے تمام سیکریٹریز سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
دستاویزات کیمطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی دور میں ترقیاتی اسکیموں کو جاری 180ارب کے فنڈز بھی روک دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں