پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے بھارتی بيانات مسترد کردیئے

پاکستان نے بھارتي قيادت کے بے بنياد پراپيگنڈے کو مسترد کر ديا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نام نہاد دہشت گردوں کی مالی مدد سے متعلق بھارتی قیادت کے بيانات کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کالعدم تنظيموں کی مالی معاونت کے مبينہ الزامات عائد کرتا رہتا ہے، جن کا مقصد انسداد دہشت گردی پر مثبت کارروائی کو گمراہ کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کھوکھلی بیان بازی پاکستان کے کامیاب اقدامات کے سامنے ناکام ہو چکی، فيٹف بھی پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کر چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں