پاکستان نئی امریکی انتطامیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا منتظر ہے: معید یوسف

اسلام آباد(جے ایم ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا منتظرہے جو نئی بات چیت کےگرد قائم ہے۔ معید یوسف نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح معاشی شراکت قائم کرنا ہے، جبکہ دوسری ترجیحات میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے ، سیکیورٹی شراکت داری کو باقاعدہ بنانا ، اور علاقائی امن کو یقینی بنانا شامل ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے جو برابری کی سطح پر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں