پاکستان سپر لیگ 5 کا شیڈول ،تمام میچز میں ہونگے

کراچی (جے ایم ڈی)PSL کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاحی میلہ روشنیوں کے شہر کراچی میں سجے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایس ایل فائیو کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہو گا اور ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا اور ٹکٹوں کی فروخت کا عمل 20 جنوری سے شروع ہو گا۔پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف 50 روز باقی رہ گئے ہیں اور اسی مناسبت سے پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی نصب کیا ہے۔ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں