وفاق سے 8 اعلیٰ افسران کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

وفاقی حکومت نے 8 اعلیٰ افسران کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے سے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، وفاقی تحقیقاتی ادارے سے ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل اور ایس پی ناصرمحمود کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلیجنس بیورو سے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سجاد منج ایس ایس پی ڈاکٹر حیدر اشرف کی خدمات بھی انٹیلیجنس بیورو سے پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی اسلام آباد پولیس عمر رضوان گوندل، گلگت بلتستان پولیس سے ایس ایس پی ڈاکٹر لیاقت ملک کو بھی واپس پنجاب کے سپرد کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں