وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے حکومتی وزراء کے رویے سے مایوس ہوکر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے استعفیٰ وزیراعظم آفس کو ارسال کر دیا، ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن اور شہباز گل کی ٹویٹر پر جھڑپ بھی ہوئی ، جبکہ ہزارہ احتجاج پر ندیم افضل چن نے حکومتی پالیسی پر بے بسی کا اظہار بھی کیا تھا ۔
گزشتہ روز وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والوں کو استعفے دینے کا پیغام دیا تو ندیم افضل چن کو وزیراعظم نے دبے الفاظ میں استعفی کا اشارہ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں