وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(جے ایم ڈی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گاتفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے ہو گا، جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہےذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گےکابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں