وزیراعظم کی کنگ چارلس سوئم سے ملاقات ، ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت

تفصیلات کے مطا بق لندن میں کنگ چارلس سوئم کے ساتھ ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آنجہانی ملکہ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کی نسلوں کے لئے اخلاقی جذبے اور قوت کا سرچشمہ تھیں۔
وزیراعظم نے کنگ چارلس کے بادشاہت کے منصب پر فائز ہونے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کااظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی والدہ کے ورثے کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس کی جلد آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غیر معمولی سیلابوں کے حوالے سے شاہی خاندان کی طرف سے ہمدردی اور تعاون پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں