وزیراعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ 2.4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ماہِ دسمبر میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ملک میں آئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ رواں مالی سال کےان 6 ماہ کی ترسیلات کامجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فی صد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں