وزیراعظم استعفیٰ دیں اور کسی قابل بندے کو آنے دیں:بلاول

اسلام آباد( جے ایم ڈی)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جس چیز کا بھی نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بہتر ہے عمران خان قرنطینہ میں چلے جائیں، ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے 2 آپشنز ہیں، وہ معافی مانگیں ، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب،آپ بس نوٹس ہی لینا بند کردیں، ادویات پر نوٹس لیا تو وہ مہنگی ہوگئیں، آٹا، چینی پر نوٹس لیا تو وہ مہنگے ہوگئے، بہتر ہوگا ہمارا وزیراعظم اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھیں، وزیراعظم کوئی پریس کانفرنس نہ کرے، کوئی نوٹس نہ لے، ذمہ داروں کو اپنا کام کرنے دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں