نوید حیدر شیرازی کے فلور ملز کے دورے گجرات فلور ملز انتظامیہ کو 50ہزار جرمانہ کر دیا

گجرات(نمائندہ خصوصی)ممبر بورڈ آف ریونیو سید نوید حیدر شیرازی نے گجرات کی مختلف فلور ملز کا اچانک دورہ کیا اور گودام میں موجود گندم او ر سٹاک رجسٹر میں واضع فرق ہونے پر چناب فلور ملز انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزادار کی ہدایت کے مطابق ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حسنات آصف کے ہمراہ چناب فلور ملز، گجرات فلور ملز،یونائیٹڈ فلور ملز اور شاہدولہ فلور ملز کے دورہ کے موقع پر ان ملز کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی گندم کے ریکارڈ اور گودام میں موجود کوٹہ کیمطابق دی جانے والی گندم کا معائنہ کیا، چناب فلور ملز کے ریکارڈ کے مطابق گودام میں 100 کلو گرام کی 100 بوریاں گندم درج تھی جبکہ گودام میں 150 بوری گندم پائی گئی مذکورہ بدعنوانی کافوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ملز انتظامیہ پر 50000 روپے جرمانہ عائد کردیا ہے اور مالکان کو سخت وارننگ بھی جاری کی۔ ممبر بورڈآف ریونیو سید نوید شیرازی نے دیگر ملز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ کوٹہ کے تحت فراہم کی جانے والی گندم کے آٹا کی مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائی جائے کسی بھی نوعیت کی بے ٖضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں