نواز، شہباز ملاقات؛ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی کرانے کا فيصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان طویل مشاورت ہوئی ہے
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس مشاورتی ملاقات میں ملک کو درپیش مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔
شہباز شریف نے ملاقات میں عمران خان کی حکومت مخالف مہم، پنجاب میں سیاسی صورت حال، معاشی بحران اور دیگر امور پر نواز شريف کو آگاہ کیا۔
اندرونی کہانی
ملاقات میں نواز شریف اور شہباز شریف نے دباؤ کے باوجود عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی کرانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر پنجاب حکومت کو تبدیل کرنے کی کوششیں کرنے اور نومبر میں ہونے والی اہم ترین تقرریوں پر بھی مشاورت کی گئی۔
سیلاب میں گھرےعوام کی ہرممکن مدد کی جائے گی
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی نواز شریف سے ساڑھے گھنٹے طویل مشاورت ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے اداروں کی مدد سے کام کررہی ہے ،برادرممالک کاتعاون جاری ہے اور امدادی سامان آرہا ہے، پاکستانی عوام بھی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات فراہم کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں گھرےعوام کی ہرممکن مدد کی جائے گی، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں فرض کی ادائیگی کر رہی ہیں، سیلاب متاثرین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے، عنقریب سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں