کے الیکٹرک بل میں کے ایم سی ٹیکس لگانے کے بعد عوامی ردعمل سامنے آنے لگا۔
شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری کے الیکٹرک کی گاڑی کو روک کر اس میں کچرا پھینک رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک بجلی کے بلوں میں کچرا اٹھانے کا ٹیکس وصول کرے گی تو کچرا اٹھانے کی ذمہ داری بھی اسکی ہوگی۔
کراچی کے شہری بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی پر سخت غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے پورا کراچی گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن پھر بھی شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل میں ٹیکس کی مد میں لوٹ مارکی جارہی ہے اور دو دو کمرے کے مکان کے بل 12 ہزار بھیجے جارہے ہیں
