موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار

گجرات (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتارکرلیا، مال مسروقہ 5موٹرسائیکل اور اسلحہ مشین گن (آٹو میٹک معہ سٹینڈ)،رائفل 244بور اورپسٹل برآمد،تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے سرائے عالمگیر کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی روک تھام اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیراعجاز احمد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ ڈی پی او گجرات نے افسران کو ہدائیت کی کہ تمام وسائل بروئے کا ر لا کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے شہریوں کے موٹر سائیکل برآمد کرکے ان کو واپس دئیے جائیں۔ جس پر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے خطرنا ک بھلڑ گینگ کے چار ملزمان کومختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں عثمان رضا عرف بھلڑ (سرغنہ)، محمد جمیل عباس سکنائے مہے کلاں،عنصر محمودسکنہ کھمبی، فیضان سعید سکنہ لالہ موسیٰ شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن سرائے عالمگیر سمیت مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ5موٹر سائیکل اور جدید آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔اسلحہ میں مشین گن (آٹو میٹک معہ سٹینڈ)،رائفل 244بور اورپسٹل30بور معہ گولیاں برآمدہوا۔ ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں