ماہ رجب المرجب :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

گجرات (نمائندہ خصوصی) ماہ رجب المرجب 1441ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س آجمورخہ 24فروری بروز پیر کراچی میں منعقد ہو گا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمٰن چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدرات بعد از نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہو گا۔ رویت ہلال کمیٹی پاکستان میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں