لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

پاک فوج کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر جمعرات 15 ستمبر کو سیلاب متاثرین کیلئے مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے خود سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرجن جنرل نگار جوہر نے بلوچستان میں نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے سمیت اہم ہدایات بھی کردیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں، نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے دادو، چھور، بدین، حیدرآباد میں بھی فیلڈ میڈیکل کیمپسز کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نِگار جوہر نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوراک اور طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔
سرجن جنرل نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہیضہ، ٹائیفائیڈ کے متاثرین کو ویکسین لگانے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں