لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون کا اعلان

لاہور(جے ایم ڈی ) کورونا وائرس کے پھیلاو¿ میں سدباب کیلئے صوبائی دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کردیا گیا ۔ کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹر کھلے رہیں گے۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ آج اشیاءضروریہ کی خریداری کرلیں۔خیال رہے کہ لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح27.79فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح14 فیصد تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں