فٹبال ورلڈ کپ؛ افتتاحی تقریب میں معذور بچے کی تلاوت نے دل جیت لیے

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔
تلاوت کلام پاک ایک معذور حافظ قرآن غانم لالمفتاح نے کی سورہ حجرات کی بہت ہی عمدہ آیت کا انتخاب کیا گیا جن میں توحید اور مساوات کا خصوصی درس تھا، معذور حافظ قرآن کو ہزاروں تماشائیوں نے زبردست انداز میں سراہا۔
شاندار افتتاحی تقریب میں قطر کی ثقافت اور روایات کو پیش کیا گیا جبکہ دنیا بھر کی ثقافتوں کو متحد کرنے کی کوشش بھی کی گئی، افتتاحی تقریب دنیا کے 500بڑے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز قطر کی روایت، ثقافت اور تاریخ کی پرفارمنس سے ہوا۔ تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں نے عرب اور مغربی ثقافتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرنے کا پیغام دیا۔
رپورٹس کے مطابق قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کو اسلام کی اشاعت ایک ذریعہ بناتے ہوئے 2,000 مبلغین کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو لوگوں کو دین کی تبلیغ دیں گے۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اسٹیڈیم میں نماز کے مقامات اور وضو کے لیے بھی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں