فرانسیسی حکومت کی طرف سے ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی قابل قبول نہیں: سلیم سرور جوڑا

گجرات(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی طرف سے ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی قابل قبول نہیں۔ فرانسیسی صدر نے اسلام پر حملہ کیا ہے۔ دنیا کو تقسیم کرنے کے لئے اسلام دشمن سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آزادی رائے کی آڑ میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی توہین کی اجازت دینا اور اپنے اداروں اور تاریخ کو مقدس قرار دینا منافقت اور قابل مذمت ہے۔ حرمت رسول ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔ خاتم النبین ﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔ فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا۔حضور اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اجازت دی گئی۔ ان اقدامات سے فرانسیسی معاشرے اور مسلمانوں میں خلیج گہری ہو گی۔ وہ عام اور شد ت پسند مسلمانوں میں کیسے تمیز کرے گا۔ اس امتیازی رویئے سے شدت پسندی بڑھے گی۔ جس کی دنیا کو ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی کر کے اسلام اور ہمارے پیغمبر ﷺ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں