عمران خان نے پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،نوازشریف

قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہرتھا۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں ہمارے ملک کو بچائے۔ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے لیے اچھا پیغام نہیں تھا، عمران خان نےپاکستان کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
دوسری جانب ٹویٹر پیغا میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے، کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی گو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب لگا دے، کیونکہ پنجاب کو چلانے کا تجربہ ان کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں