عمران خان عوام پرترس کھائیں اور مستعفی ہو جائیں

اسلام آباد(جے ایم ڈی)رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ عوام کی غربت اور بڑھتی ہوئی افلاس پر ترس کھائیں اور فوری طور پر مستعفی ہو کر ملک میں از سر نو انتخابات کا اعلان کریں۔ن لیگ پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ثا بت ہوگیا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنا عمران خان اور اس کی نالائق ٹیم کے بس میں نہ ہے، نواز لیگ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور اے پی سی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں