علی بابا کو جیل سے بھگانے والے اب چالیس چوروں کیساتھ دکھاوا کررہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے ا میرڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روز راولپنڈ ی میں جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیرسید عارف شیرازی کی تقریب حلف برداری میں مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی راولپنڈی کے امیرنے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم اورصوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم کی موجودگی میں اپنے عہدے کاحلف پڑھا اس موقع پرجماعت اسلامی راولپنڈی کے اراکین اورعہدیداران کی کثیرتعدا د موجود تھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی توقعات کے بت مسمارہوچکے ہیں یہ بات عیاں ہوچکی ہے تبدیلی اورانقلاب کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کی دیانتداراورامانتدارقیادت کے پاس ہے تمام مسائل کاحل اسلامی اورخوشحال پاکستان ہے مہنگائی بیروزگاری بدامنی کی وجہ عمران خان اورانکے نااہل درباری ہیں سابق حکمران علی بابا کوجیل سے بھگانے والے اب اپنے چالیس چوروں کے ساتھ دکھاوے کاماتم کررہے ہیں جماعت اسلامی نااہل حکمرانوں اورکرپٹ ٹولے کے خلاف احتجاجی تحریک کاآغازکرنے جارہی ہے تحریک انصاف مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی ایک ہی ٹرین کی بوگیاں ہیں ان کاانجن اورمنزل ایک ہے جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک چوروں اورکرپٹ ٹولے کے لئے این آر او کے حصول کے لئے نہیں بلکہ عوام کو مسلط کردہ سونامی سے نجات دلانے کے لئے ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں