عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل میں کرونا کے 8کنفرم، 22مشتبہ مریض زیر علاج ہیں

گجرات(سٹاف روپوٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لطیف افضل نے بتایا ہے کہ کرونا وبا کے آغاز سے ضلع میں 75210مشتبہ افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، پازیٹو کیسز کی تعداد4166ہے، 3845متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ضلع میں ابتک کرونا سے 82افرادجاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے 69567کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹو آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ا س وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل میں کرونا کے 8کنفرم، 22مشتبہ مریض زیر علاج ہیں 231افراد گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم وبا سے محفو ظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیر کو ضرور مد نظر رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں