ضلعی ذمہ داران زونل سیاسی کمیٹیوں کیساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات کی پلاننگ کریں:ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ ہم گجرات میں کامیاب بلدیاتی کنونشن کے انعقاد پر سید ضیاء اللہ شاہ،انصردھول اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہیں آج گجرات میں اضلاع کی سطح پربلدیاتی کنونشن کاآغازکرکے جماعت اسلامی نے اپنے باکردارصاف شفاف امیدواروں کو عملی طورپرمیدان میں اتاردیاہے وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیراہتمام بڑے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ سیاست دین کاتقاضا ہے اورانبیاء کرام کی سنت ہے الحمد للہ جماعت اسلامی خوبصورت سیاسی اثاثہ رکھتی ہے ہمارا ایک ایک فرد قومی اسمبلی سینٹ سندھ کے پی کے اسمبلی میں الحمد للہ پورا لشکردکھائی دیتاہے جماعت اسلامی نے گالی کلچر ہوجمالو کلچرکے مقابلے میں بااخلاق بااصول عوامی خدمت کاسیاسی کلچرمتعارف کرایاہے ہمارے پاس کرداراورخدمت کی طاقت ہے ضلعی ذمہ داران زونل سیاسی کمیٹیوں کے ساتھ ملکر زمینی حقائق کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی پلاننگ کریں اورہر سطح پرکارکن اورحامیوں کومتحرک کریں جماعت اسلامی جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی ہم دین اورسیاست کے جدا جدا کلچرکاخاتمہ چاہتے ہیں جب بھی جماعت اسلامی کوموقع ملا ہم نے شفافیت سے عوام کی خدمت کی ڈاکٹرطارق سلیم نے بلدیاتی نمائندو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گجرات ہردورمیں شامل اقتداررہاہے مگرگجرات کی ادھڑی سڑکیں بدترین سیوریج نظام، پینے کے صا ف پانی کی عدم دستیابی اورجابجا گندگی کے ڈھیر گجرات میں نظرآتے ہیں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں امن وامان کی ابترصورتحال ایسی ہے کہ سٹریٹ کرائم اب بڑھ کرڈورکرائم تک پہنچ چکے ہیں لیکن تبدیلی سرکاراورانکے اتحادی اپنے حواریوں کونوازنے میں مصروف ہے قوم کومہنگائی کاتحفہ دینے والوں کایوم حساب قریب ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں