شہریوں کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن احکاما ت میں نرمی

گجرات:(سٹاف رپوٹر) حکومت پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن احکاما ت میں نرمی کرتے ہوئے کریانہ سٹورز،تندور، دودھ،گوشت کی دکانوں کو بلا ناغہ صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ چکن شاپس، سبزی کی دکانوں، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس کو پہلے ہی لاک ڈاؤن سے استثنی حاصل ہے جبکہ ہوٹلوں سے ٹیک اوے کی بھی اجازت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں