شہریوں کی توقعات کے مطابق کارپوریشن کی سروسز کا معیار بہتر بنانا ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر

گجرات (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی توقعات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی سروسز کا معیار بہتر بنانا ترجیح ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب کا نظام بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں میونسپل کارپوریشن گجرات میں افسران کے اجلاس سے خطاب، شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیف آفیسر محمود اقبال گوندل اور دیگر افسران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے مناسب احکامات جاری کئے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل سروسز پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کوالٹی میٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے ہدایت کی کہ کمپلینٹ سیل میں موصول شکایات کا بروقت ازالہ افسران و متعلقہ اہلکاروں کی اولین ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نقشہ جات سمیت مختلف برانچز میں زیر التوا فائلوں پرقانون کے مطابق کاروائی بلا تاخیر مکمل کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں