شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کے مسلسل تعاون پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے مسلسل تعاون پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدارتی ایلچی جان کیری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری طور پر امریکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کے کردار کا اعتراف کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاربن گیسز کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے 10 ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں