شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

لاہور (جے ایم ڈی) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی ۔شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام دنیا نے مسترد کیا ہے ، پاکستانی الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے ، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے ۔شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے ، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت سے ممکن ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں