شفاعت صاحب سفارشی افسران اشرافیہ کو خوش اور من مانیاں کرتے ہیں: ہارون مسعود

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق تحصیل ناظم گجرات میاں ہارون مسعود نے چوہدری شفاعت حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفیسران کی ضلع میں تعیناتی بارے چند ایس او پیز ہیں جنکو فالو کرناہم پر لازم ہے ہم ان ایس او پیز کو بھی فالو کرنے میں ناکام رہتے ہیں چوہدری شفاعت صاحب ایس او پیز پر عمل درآمد ہم لوگ خود نہیں کرتے کیا رولنگ ایلیٹ اس بات پر توجہ دیتی ہے کہ آفیسران کی تعیناتی میرٹ پر ہو جو کہ غیر جانبدار ہو ں کیا آج تک کسی چھوٹے یا بڑے آفیسر کی کام نہ کرنے پر سرزنش ہوئی ہے کبھی نہیں میاں ہارون مسعود نے کہا ہے کہ جب عوام ہم سے یہ سوال کرتی ہے ہم من پسند آفسران کو لیکر آتے ہیں جو بے لگام گھوڑے کی طرح بھاگتے جاتے ہیں ایس او پیز کا اطلاق ہم اور آپ پربھی ہوتا ہے کسی بھی ضلع میں سب سے بڑی ایس او پیز آفیسران کا غیر جانبدار ہونا ہوتا کہ وہ تمام تعصبات اور مفادات سے بالا ترہو کر اپنے فرائض آئین پاکستان کے مطابق ادا کریں جب سفارشی آفیسران تعینات ہو تو اشرافیہ کو خوش کرنے کیساتھ ساتھ اپنی بھی من مانیاں کرتے چلے جاتے ہیں افسوس ہے کہ جمہوریت کے ہونے کے باوجود بھی اس کے اصل ثمرات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ میرٹ پر آفیسران کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے ہم ایک دوسرے کو کب تک بے وقوف بنائینگے چوہدری شفاعت حسین صاحب یہ ایک بنیادی ایس او پیز جس سے ہم قباحتوں سے بچ جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں