شادمان کالونی میں ڈاکوؤں 85لاکھ روپے 30تولے سونا لوٹ کر لے گئے

گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات کے پوش علاقہ شادمان کالونی میں غوثیہ فین کے مالک جاوید اقبال کے صاحبزادے نعمان جاوید کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات۔ 5 نامعلوم ڈاکو اہلخاہ اور ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 85 لاکھ روپے اور 30 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ساڑھے 3 بجے نامعلوم ڈاکو شادمان میں غوثیہ فین کے مالک جاوید اقبال غوثیہ فین کے صاحبزادے نعمان جاوید کی رہائش گاہ میں گھس گئے اور اسلحہ کی نوک پر ملازمین اور اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور لاکرز سے 85 لاکھ روپے کیش نقد اور 30 تولے سونا لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے 5 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور ڈی ایس پی رضا اعوان بھی موجود پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور گجرات کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بند ی کر دی گئی۔ آل پاکستان فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک اظہار احمد اعوان، وائس چیئرمین داؤد جہانگیر راٹھور، عدنان نسیم سیٹھی، صدر گجرات چیمبر ثوبان ظہیر بٹ، سابق صدر طارق بلال ملک، انصر قذافی، شیخ اقبال اختر، ریحان نسیم سیٹھی، عاصم مشتاق بٹ، حمزہ طارق، میر قمر، چوہدری خرم، منور حسین بٹ، چوہدری سجاد مسعود وڑائچ، عمیر عدنان سیٹھی، احمد سیٹھی، اکرام ڈار، خرم بھٹی اور دیگر بزنس مینوں کی بڑی تعداد شادمان پہنچ گئی اور واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔ اس واردات سے شادمان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی پی او نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی جبکہ محمد نعمان جاوید کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں