سیلاب متاثرین کیلئے ابتک 4 کروڑ ڈالر امداد مل چکی ہے، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے اب تک ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کے مساوی امداد آچکی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس قیصر شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میں این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی۔
این ڈی ایم اے حکام نے بتایا سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ نے 16 کروڑ ڈالر کی فلیش اپیل کی تھی، اس میں سے 15 کروڑ ڈالر کے وعدے ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا سیلاب میں اب تک 1508 انسانی اموات، 12 ہزار 758 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
جاں بحق افراد میں 528 بچے، 297 خواتین اور 656 مرد شامل ہیں، سیلاب کے نتیجے میں 9 لاکھ 8 ہزار 137 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں