سہولت بازاروں میں 20 کلو آٹا 845 چینی 85 روپے کلو میں دستیاب

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر کے سہولت بازاوں میں 20 کلو گرام آٹا 845 چینی 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، منڈیوں میں آڑھتی پھڑیئے کو سبزی اور فروخت کی پکی رسید دیں تاکہ اورچارجنگ کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمٹیوں کے سیکرٹریز، انسپکٹرز اور کمیشن ایجنٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اے ڈی سی فنانس ظہیر لیاقت، اے سی گجرات سلمان ظفر، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، ڈی او انڈسٹریز چوہدری ظہیر احمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے ضلع بھر کے سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم فراہم کیا جائیے گاجہاں کسان حضرات براہ راست اپنی پراڈکٹ فروخت کرسکیں گے۔ سہولت بازاروں میں اشیائکی ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تمام کریانہ سبزی و فروٹ فروش لسٹیں آویزاں کرنے کے پابند ہوں مارکیٹ کمیٹی کے افسران بولی کے وقت خود نگرانی کریں گے اور نیلامی کے مطابق ریٹ لسٹیں جاری کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں