سونو نگم مجسٹریٹ پر برس پڑے

ممبئی (جے ایم ڈی ) بھارتی گلوکار سونم نگم شادی میں رخنہ ڈالنے اور لوگوں سے بداخلاقی سے پیش آنے پر بھارتی ریاست ٹریپورا کے ضلعی مجسٹریٹ سلیش کمار یادیو پر برس پڑے۔رواں ہفتے جنوبی ٹریپورا کے ضلعی مجسٹریٹ سلیش کمار کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک شادی میں ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے اور وقت زیادہ ہونے پر ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارتے دیکھا گیا تھا۔ چھاپے کے دوران سلیش کمار نے کہیں پنڈت کو تھپڑ مارا تو وہیں دولہا دلہن کو بھی منڈپ سے باہر نکال دیا، یہی نہیں وائرل ہوئی ویڈیو میں سلیش کمار کو خاتون کی جانب سے پیش کیے گئے شادی کے اجازت نامے کو پھاڑ کر خاتون کے منہ پر پھینکتے اور شادی میں شریک افراد سے بداخلاقی سے پیش آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ضلعی مجسٹریٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد شخصیات کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وہیں اب انسٹاگرام پر سونم نگم کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد خاصے پریشان ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں