سندھ حکومت کی متحدہ ارکان اسمبلی کو 12،12کروڑ کے فنڈز دینے کی یقین دہانی

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کو منانے کا مشن، کراچی میں متحدہ وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن کی قیادت وفد نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں متحدہ ارکان اسمبلی کے لئے 12،12کروڑ روپے کے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، متحدہ وفد نے بلدیاتی اداروں میں مشاورت سے افسران اورایڈمنسٹریٹرز کے تقرر کی درخواست بھی کی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم وفد نے مطالبہ کیا کہ طے شدہ معاہدے کے نکات پر عمل کرایاجائے، ملاقات میں خورشید میموریل ہال کے متبادل استعمال اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں