سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں دی ہے۔
دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں